جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا مگر کس کام میں ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا، پاکستان میں ہنڈا موٹرسائیکل بنانے والی اٹلس ہنڈا کمپنی نے اپریل 2016ء سے 2017ء رواں ماہ کے دوران 9لاکھ 25ہزار موٹرسائیکل بنا کر فروخت کرنے کا پاکستان میں ریکارڈ قائم کیا ہے‘ اس سے قبل 2015-16کے دوران 7لاکھ 90ہزار ہنڈا موٹرسائیکل پاکستان میں بنائے اور فروخت کئے گئے تھے، اس طرح 9لاکھ 25ہزار موٹرسائیکل جاپانی کمپنی

 

ہنڈا نے ریکارڈ قائم کر لیا ہے ‘ جبکہ 2017-18ء کے دوران اٹلس ہنڈا کمپنی پاکستان میں 12لاکھ موٹرسائیکل بنا کر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ‘ اس طرح 12لاکھ موٹرسائیکل بنا کر فروخت ہوئی تو پاکستان دنیا میں جاپانی موٹرسائیکل بنانے اور فروخت کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔واضح رہے کہ ہنڈا موٹرسائیکل سی ڈی 70اور سی جی 125کی مانگ میں پاکستان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں سڑکوں کی تعمیر‘ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سمیت سائیکل چلانے میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے بھی موٹرسائیکل کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے‘ سائیکل کی مانگ میں کمی کے باعث موٹرسائیکل عام آدمی‘ طالب علموں‘ نوجوانوں کی سواری کی صورت اختیار کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔2012-13ء کے دوران پاکستان میں جاپانی موٹرسائیکل ہنڈا اٹلس ہنڈا کمپنی ساڑھے تین‘ چار لاکھ موٹرسائیکل بنا رہی تھی لیکن چار سالوں کے عرصے کے دوران ہنڈا موٹرسائیکل کی تعداد میں تقریباً پانچ لاکھ سالانہ موٹرسائیکل اضافہ ہو رہا ہے اور اس طرح اگر 2017-18ء کے دوران ہنڈا موٹرسائیکل کی تعداد پاکستان میں 12 لاکھ تک پہنچ گئی تو یہ پانچ سالوں کے دوران 8لاکھ جاپانی اٹلس ہنڈا موٹرسائیکل کی مانگ میں سالانہ اضافہ تصور کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…