ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے فلم میں کردار ادا کرنے کی خاطر اپنا وزن بڑھا کرسب کو حیران کرڈالا۔بالی ووڈ میں مسٹر پر فیکشنسٹ کے نام سے شہرت رکھنے والے عامر خان فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے کچھ بھی کرگزرنے سے نہیں گھبراتے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جہاں فلم منگل پانڈے میں اپنی مونچھیں بڑھا کر سب کو حیران کرڈالا تھا تو وہیں فلم گجنی میں حیرت انگیز باڈی اوربالوں کے منفرد ہیر اسٹائل سے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جب کہ ”پی کے“ میں کردار نبھانے کی خاطر برہنہ بھی ہوگئےاوراب عامر خان بھارتی ریسلر مہاور پھوگات کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں تو پھر موصوف کیوں اپنی روش کو ترک کرتے، بات ہورہی ہے ریسلر کی تو مسٹر پرفیکشنسٹ نے ان کا کردار نبھانے کی خاطر اپنے وزن میں 22 کلو گرام کا اضافہ کرڈالا۔عامر خان کا کہنا تھاکہ وزن میں اضافے کے لئے ایسی سبزیوں کا استعمال کیا جو نشاستے سے بھرپورتھیں جب کہ فلم میں کردار کے لئے ہریانوی زبان بھی سیکھ رہا ہوں۔
عامر خان نے کیا ایسا کا م کہ فلم انڈسٹری کو بھی حیران کر ڈالا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
عام تعطیل کا اعلان















































