اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

گیڈربھبکیوں کے بعد بھارت کی نئی چال ،اہم پیشکش کرکے پاکستان کوحیران کردیا

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آئی این پی) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات چاہتے ہیں، دسمبر 2015 میں خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی منسوخی کے بعد بھی دوطرفہ سفارتی چینلز کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہماری حکومت نے سفارتی کوششوں کے ذریعے بین الاقومی سطح پرباور کرایا ہے کہ پاکستا ن کی پڑسیوں کے خلاف دہشتگردی کی حمایت اور سپانسر کرنے کی پالیسی خطے کے امن واستحکام کیلئے درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے،

بھارت نے کہا  کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقومی بنانے کی پاکستانی کوششوں کو موثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔ یہ دعویٰ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی منسوخی پر اتفاق کے بعد بھی دوطرفہ سفارتی چینلز کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں جس میں تمام فوری انسانی ہمدردی کے حل طلب مسائل بھی شامل ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ دسمبر 2015کے انکے دورہ اسلام آباد میں دوطرفہ جامع مذاکرات کے طریقہ کار کا فیصلہ کرنے کیلئے پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان مذاکرت پر اتفاق ہوا تھا تاہم جنوری 2016میں پٹھانکوٹ ایئربیس پر دہشتگردوں کے حملے کی وجہ سے یہ مذاکرات نہیں ہو سکے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے باور کرایا کہ پاکستا ن کی پڑوسیوں کے خلاف دہشتگردی کی حمایت اور سپانسر کرنے کی پالیسی خطے کے امن و استحکام کیلئے درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقومی بنانے کی پاکستانی کوششوں کو موثر طریقے سے بے اثر بنایا اور یہ باور کرایاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے پرامن دوطرفہ مذاکرات صرف دہشتگردی اور تشدد سے پاک سازگار ماحول میں ہی منعقد ہو سکتے ہیں۔

دریں اثناء بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت کے منفی نتائج کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور ایٹمی دہشت گردی ایک بین الاقوامی خطرہ ہے۔ وہ جوہری دہشت گردی کے مقابلے کے لیے گلوبل انی شیٹیو کے نفاذ اور جائزہ گروپ کے اجلاس میں افتتاحی تقریر کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جوہری طاقت سے ہونے والی تباہی کی گواہ ہے اور ہمیں امید کرنی چاہیے کہ ایسے واقعات دوبارہ کبھی نہ ہوں۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ایٹمی دہشت گردی دنیا کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو ایک جامع پالیسی وضع کر کے اسے اعلی ترین ترجیح دینی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…