ساہیوال(آئی این پی)4 روز قبل آنے والی کوئلہ ٹرین کی ایک بوگی کا دروازہ خراب ہوگیاریلوے حکام نے خراب دروازہ والی بوگی کاٹ کر باقی بوگیوں کو شام کے وقت ساہیوال کول پاور پلانٹ پر روانہ کر دیا۔تفصیلات کے بعد مطابق ریلوے حکام نے دعوی کیا تھا کہ چین سے کوئلہ لانے والی ٹرین کی بوگیوں کو چائنا کے آٹو مٹیک نظام سے 30 سکینڈ میں خالی کر لیا جائے گا لیکن ریلوے حکام کا دعوی ٹھس ہو گی
اوزیراعلی پنجاب افتتاح کر کے چلے گئے اور کسی نامعلوم وجوہات کی بنا پر پہلی کوئلہ والی ٹرین کو خالی کرنے کے لیے مزدورں کو لگایا گیا ان محنت کشوں نے جو کام 30 سکینڈمیں ہونا تھا وہ چار دن میں کیا اس طرح مزید ٹرین کو کول پاور پلانٹ تک لانے کے لیے جگہ نہ ہونے کے باعث کوئلہ سے خالی ایک بوگی والی ٹرین کو چار دن تک ساہیوال ریلوے اسٹیشن پررُکنا پڑا جب اس ٹرین کو3 فروری کی دوپہر کول پاور پلانٹ بھیجنے کے لیے انجن لگایا گیا اور کوئلہ سے بھری ہوئی بوگیوں کو چیک کیا گیا تو ایک بوگی کا دروازہ پھرلُوز تھا ان بوگیوں میں کوئلہ راکھ کی طرح ہے جو کہ نیچے گر رہا تھا جس پر ریلوے کے عملہ نے اس بوگی کو علیحدہ کر کے باقی ٹرین کی بوگیوں کو کول پاور پلانٹ پر روانہ کر دیا،