نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھا کہ سیدہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیٹھی ہوئی درہم دھو رہی ہیں نبی علیہ السلام حیران ہوئے فرمایا حمیرا! جواب دیا لبیک یا رسول اللہﷺ یہ کیا کر رہی ہو؟ فرمانے لگیں اے اللہ کے نبیﷺ میں درہم دھو رہی ہوں‘ فرمایا کس لئے؟ اللہ کے نبیؐ میں نے آپؐ کی زبان مبارک سے
یہ بات سنی جب اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے والا کسی سائل کو دیتا ہے تو وہ پیسے سائل کے ہاتھ میں پہنچنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں پہنچ جاتے ہیں جب سے میں نے یہ بات سنی میں ہمیشہ سے صدقہ ان پیسوں کا دیتی ہوں جن کو پہلے دھو لیتی ہوں میرے آقا کے ہاتھوں میں صاف اور پاک مال پہنچ چائے۔

























