ممبئی (نیوز ڈیسک) گھن گرج سے بھارتی فلموں میں انٹری دینے والے اداکارنانا پاٹیکر نے بتایاکہ وہ دھیمے مزاج کے آدمی ہیں لیکن اردگرد جورہاہوتاہے ،ا س سے تکلیف ہوتی ہے اور اپنے اندر پیداہونیوالی گھٹن کو فلموں کے ذریعے ہی باہر نکالناہوتاہے جبکہ کردارکاتوکام ہی وہی ہوتاہے ، ہمارے پاس اپنے جذبات بیان کرنے کا واحد ذریعے فلم ہے۔ بی بی بی ہندوکو دیئے گئے ایک انٹرویومیں ناناپاٹیکرکاکہناتھاکہ کمزور سے زبردستی اور عورت سے بدتمیزی کرنیوالوں پر ا±نہیں غصہ آتاہے اور اندر ہی اندر گھٹن پیداہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ا±نہوں نے کہاکہ کرانتی ویر کا ڈائیلاگ کوئی خاص نہیں تھا، ایسالگتاہے کہ بھڑاس نکال رہاتھا، ایک طرح کا ری ایکشن تھا، ناظرین کو ڈائیلاگ کی ایک آدھ لائن ہی پسند آتی ہے ، جیسے کہ ’سالاایک مچھرآدمی کو ہیجڑا بنادیتاہے ‘ مقبول ہوالیکن ا±سی فلم میں ا±ن کے نزدیک کچھ اور ڈائیلاگ زیادہ اچھے تھے۔ ا±ن کاکہناتھاکہ وہ فلموں میں آناہی نہیں چاہتے تھے ، تھیٹرپسند تھالیکن امیشاپاٹیل کی زبردستی کے آگے بے بس ہوگیا، ا±س نے کہاکہ تھاکہ نانا فلم میں ایک ہی وقت میں زیادہ لوگوں تک اپنی بات پہنچاسکتے ہو۔