بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

تم ہمیں ملنے ہی نہیں آتے

datetime 20  جنوری‬‮  2019 |

ایک مرتبہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو خواب میں نبی علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی۔ نبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا بلال! یہ کتنی سرد مہری ہے کہ تم ہمیں ملنے ہی نہیں آتے۔ یہ سنتے ہی حضرت بلالؓ کی آنکھ کھل گئی‘ انہوں نے اسی وقت اپنی بیوی کو جگایا اور کہا کہ میں بس اسی وقت رات کو ہی سفر کرنا چاہتا ہوں چنانچہ اپنی اونٹنی پر روانہ ہوئے‘

مدینہ طیبہ پہنچے تو سب سے پہلے نبی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام پیش کیا‘اس کے بعد مسجد نبوی میں نماز پڑھی‘ دن ہوا تو صحابہ کرامؓ کے دل میں خیال ہوا کہ کیوں نہ آج ہم حضرت بلالؓ کی اذان سنیں چنانچہ کئی صحابہؓ نے ان کے سامنے اپنی خواہش کااظہار کیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا کہ جی میں نہیں سن سکتا کیونکہ میں برداشت نہیں کر سکوں گا مگر ان میں سے بعض حضرات نے حسنین کریمینؓ سے کہہ دیا کہ آپ بلالؓ سے فرمائش کریں‘ ان کا اپنا بھی دل چاہتا تھا‘ چنانچہ شہزادوں نے فرمائش کی کہ ہمیں اپنے نانا کے زمانہ کی اذان سننی ہے اب یہ فرمائش ایسی تھی کہ حضرت بلالؓ کیلئے انکار کی گنجائش بالکل نہیں تھی۔ چنانچہ یہ دوسرا موقع تھا جب حضرت بلالؓ اذان دینے لگے‘ جب انہوں نے اذان دینا شروع کی اور صحابہ کرامؓ نے وہ اذان سنی جو نبی علیہ السلام کے دور میں سنا کرتے تھے تو ان کے دل ان کے قابو میں نہ رہے حتیٰ کہ گھروں کے اندر جو مستورات تھیں اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور مسجد نبویؐ کے باہر ہجوم لگ گیا۔ عجیب بات یہ تھی کہ ایک عورت نے بچے کو اٹھایا ہوا تھا اور وہ چھوٹا سا بچہ اپنی ماں سے پوچھنے لگا اماں! بلالؓ تو کچھ عرصہ کے بعد واپس آگئے‘ یہ بتاؤ کہ نبی علیہ السلام کب واپس آئیں گے؟ اس بات کو سن کر صحابہ کرامؓ مچھلی کی طرح تڑپ اٹھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…