کراچی(نیوزیسک)ملک میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے باعث سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔ گزشتہ ماہ 7 فیصد زائد سیمنٹ بیچا گیا۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق فروری 2015کے دوران مجموعی طورپر 27 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا۔ اس دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 7 فیصد اضافے سے 22 لاکھ ٹن تک جا پہنچی۔ تاہم ایرانی سیمنٹ کی اسمگلنگ اور بھارت کی جانب سے عائد نان ٹیرف رکاوٹوں کے سبب اس عرصے میں سیمنٹ کی برآمد 21 فیصد گھٹ کر 4لاکھ 60 ہزار ٹن تک محدود رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے شروع کیئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے تحت ڈیمز ،سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے سیمنٹ کی مقامی فروخت بڑھی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں