لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کاحکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم ۔ پاکستان تحریک انصاف نے کھاد پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیاجبکہ مطالبہ منظور نہ ہونے پرملک گیر احتجاج کیا جائیگا ‘ اپوزیشن جماعتوں سے بھی احتجاج کیلئے رابطوں کا آغاز کر دیا ۔ جمعہ کے روز تحر یک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ کھاد پر سبسڈی کا خاتمہ زرعی معیشت اور کاشتکار کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ‘ پی ٹی آئی پارلیمینٹ سمیت ہر سطح پر اس کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کرے گی اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں اور کاشتکاروں کی تنظیموں سے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھاد پر سبسڈی کا خاتمہ کر کے کیا شہری بابو ملک میں فاقہ کشی چاہتے ہیں ؟ ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں