ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں لیے بڑی خبر آگئی ۔۔!!!

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے ایک اچھی خبر آگئی ۔ اب سعودی عرب جانے والوں کو بہت جلد یہ نایاب موقع دستیاب ہو گا۔حکومت پاکستان نے سعودی عرب کو ڈاکٹر اور میڈیکل سپیشلسٹ فراہم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سعودی وفد پاکستان میں ہی انٹرویو کرے گا جس کے بعد منتخب ہونیوالے ڈاکٹروں کو سعودی عرب بلالیا جائے گا۔وزارت اوورسیزپاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سے وابستہ ڈیپارٹمنٹ اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن رواں ماہ میڈیکل ڈاکٹروں کو سعودی عرب بھیجنا شروع کردے گا اور اس ضمن میں کنسلٹنٹس ، سپیشلسٹس اور ڈاکٹروں کے انتخاب کیلئے کارپوریشن 14اور15جنوری کو کراچی میں انٹرویو کرے گی جنہیں سعودی عرب بھیجا جائے گا۔
کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پرویز احمد جنجوعہ نے بتایاکہ سعودی وزارت صحت کا ایک وفدپاکستان آئے گا اور سعودی عرب میں عسیر، باہااور بشا ءسمیت مختلف علاقوں میں ڈاکٹروں کی ضرورت ہیں، اُنہیں کانسلٹنٹ، سپیشلسٹ، انٹرنل میڈیسن ماہرین، پیڈیاٹرک، جنرل سرجری، آرتھوپیڈک، فیملی میڈیسن، انستھیزیااور ریڈیالوجی کے ماہرین کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ تنخواہیں ، قواعدو ضوابط اور دیگر مراعات کا تعین انٹرویو کے وقت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…