اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز نے رجب طیب اردوان ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس منصوبے سے ہسپتال میں 250 بستروں کا اضافہ ہوجائے گا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یہ ہسپتال پاکستان کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک ہے، آٹ ڈور گیا اور دیکھا کہ ہرچیز آٹومیٹک کام کررہی،یہ ہسپتال اس لئے قابل تعریف ہے کہ یہاں پر مشینیں کام کررہی ہیں۔
500 بستروں کے توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے میں 250 بستروں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسی طرح ٹھوکریں کھا کر قومیں اٹھتی ہیں اور بنتی ہیں۔یہاں کی انتظامیہ ،ڈاکٹرز،عملہ اور بورڈ کے ارکان کی بھرپور کاوش ہے کہ یہ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی تقسیم کے نظام پر ہسپتال انتظامیہ قابل تحسین ہے۔اچھی چیز کی تعریف کرنی چاہیے اور کمزیوروں کو مل بیٹھ کر اور بات چیت کے ذریعے دور کرنا چاہیے۔ایسی اچھی مثالوں سے ہماری ہمت بڑھے گی۔
’’ترقی کی جانب ایک اور قدم ‘‘ چین کے بعد ایک اور اہم ترین ملک نے پاکستان میں زبردست منصوبے کا سنگ بنیا د رکھ دیا
10
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں