اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاکستان ، آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بھی بارش نے مکمل نہ ہونے دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن ( این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بھی بارش نے مکمل نہ ہونے دیا۔دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 142 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر علی 66 جبکہ اسد شفیق 6 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو شاندار طریقے سے آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک مزید کسی بھی نقصان کے بغیر 232 رنز بنا لیے۔ اس دوران اظہر علی نے اپنے ریکارڈ میں ایک اور سنچری کا اضافہ کیا۔کھانے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہوگئی جس سے کھیل ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔

کھیل شروع ہوتے ہی کینگروز نے پاکستانی بلے بازوں پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئیاور اسد شفیق 240 رنز کے مجموعی اسکور پر 50 رنز بنانے کے بعد جیکسن برڈ کا شکار بنے۔ اسد شفیق اور اظہر علی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 115 رنز بنائے۔اسد شفیق کے بعد اظہر علی کا ساتھ نبھانے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریز پر آئے لیکن 268 کے اسکور پر وہ بھی ان کا ساتھ چھوڑ کر پویلین واپس لوٹ گئے ، انہوں نے 10 رنز بنائے۔

سرفراز کے بعد محمد عامر میدان میں اترے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور 310 تک پہنچایا تو بارش ایک مرتبہ پھر آڑے آگئی اور کھیل کو روک دیا گیا۔ اس وقت اظہر علی 139 جب کہ محمد عامر 28 رنز بنا چکے ہیں۔دو دن کے کھیل میں صرف ایک سو ایک اوورز کرائے جاسکے جس میں پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر تیس سو دس رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس برڈ نے تین، جوش ہیزلووڈ نے دو جبکہ نیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…