جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستانیوں کو سرپرائز دیدیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والے ہندوسمیت دیگر اقلیتوں کے افراد کو اپنی شہریت دینے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے رجسٹریشن فیس میں کمی کردی۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا قانون پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والی اقلیتی برادریوں پر لاگو ہوگا۔رجسٹریشن فیس کو 15 ہزار روپے سے کم کر کے ایک سو روپے کردیا گیا ہے۔قانون میں تبدیلی سے ہمسایہ ممالک سے منتقل ہونے والے اقلیتی اراکین کوبھارتی حکومت کے اہلکاروں کے سامنے انڈین شہری کی حیثیت سے تابعداری کا حلف اٹھانے کو ممکن بنائیگا۔دیگر ممالک سے آنے والے اقلیتی اراکین کو انڈیا میں رجسٹریشن کے لیے 10 ہزاربھارتی روپے اور دیگر جگہوں میں رجسٹریشن کے لیے 15 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2009 کے شہریت کے قانون کی شقوں میں ترمیم کرکے نئی تبدیلیاں متعارف کرادی گئی ہیں۔خیال رہے کہ نئی دہلی نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ 31 دسمبر 2014 سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش سے قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے والے اقلیتی اراکین اپنے کاغذات کی گم شدگی کے باوجود ملک میں رہ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…