جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سنسربورڈ کی قینچی پر انوشکا کو افسوس

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ممبئی ( نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشكا شرما کی فلم ’این ایچ 10‘ کو بھارتی سینسر بورڈ نے بالآخر ریلیز کی اجازت دے دی۔
لیکن سینسر بورڈ نےبعض مناظر اور مکالموں پر قینچی چلانے کے بعد ہی یہ اجازت دی اور اب یہ فلم اسی ہفتے ریلیز ہو رہی ہے۔
بہر حال انوشكا شرما اجازت ملنے پر مطمئن ہیں تو انھیں قینچی چلائے جانے پر قدرے افسوس بھی ہے۔
ممبئی میں اپنی فلم کے پروموشن سے وابستہ ایک پروگرام میں انوشكا نے کہا: ’اطمینان بخش بات یہ ہے کہ اب فلم ریلیز ہو رہی ہے لیکن ہمیں خوشی ہوتی اگر فلم کے سین کا ٹے نہیں جاتے۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’قینچی چلائے جانے سے ہماری فلم کی کہانی کسی طور متاثر نہیں ہوئي ہے۔‘
فلم کی کہانی ایک جوڑے کی ہے جو دہلی، ہریانہ شاہراہ پر نکلتا ہے اور اس کا سامنا مجرموں سے ہوتا ہے۔
انوشكا نے کہا: ’فلم کی زبان پر سینسر بورڈ کو اعتراض تھا حالانکہ ہماری کہانی جس علاقے پر مبنی ہے وہاں لوگ ایسی ہی زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے ایک ایماندارانہ فلم بنائی ہے۔‘
انوشكا نے بتایا کہ ’سینسر بورڈ کو فلم کے بعض پرتشدد مناظر اور گالی گلوچ والے مکالموں اعتراض تھا۔‘
عامر خان اور مہیش بھٹ نے اس معاملے پر انوشكا کی حمایت کی تھی۔
خیال رہے کہ انوشكا اس فلم میں اداکارہ کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ فلم کے ہدایتکار نوديپ سنگھ ہیں۔
اس فلم کو بھارتی سینسر بورڈ نے ’اے‘ سرٹفیكیٹ دیا ہے اور ’اے‘ درجہ بندی بولڈ فلموں کو دی جاتی ہے جس کا مطلب ہے ’بالغوں کے لیے‘ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…