ہالی ووڈ (نیوز ڈیسک) والٹ ڈزنی پکچر ز کے تحت بننے والی پریوں کی مشہور کہانی پر مبنی نئی رومانٹک فینٹسی ڈرامہ فلم سینڈریلا کا نیا کلپ منظر عام پر آگیا ہے۔ کینتھ برانا گت کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بچوں کی مشہور فیری ٹیل سینڈریلا کے ایلا نامی مرکزی کردار کے گرد گھوم رہی ہے ‘جسے اسکی سوتیلی ماں ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہوئے گھر کے کام کاج کرواتی ہے ‘ تاہم ایک روز اسکی مدد کیلئے ایک پری آتی ہے جو اسے ایک دلکش جادوئی جوتا دیتی ہے۔ اس جادوئی جوتے کو پہن کر ایلا پر قسمت کی دیوی مہربان ہو جاتی ہے ‘اس کی دنیا ہی بدل کر رہ جاتی ہے ۔ پریوں کی اس مشہور کہانی کوڈیوڈ بیرون اور سائمن کن برگ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے ڈائیلاگ مختلف کرداروں کیلئے نامور ہالی ووڈ اداکاروں للی جیمز ‘رچرڈ میڈن‘ کیٹ بلینچٹ‘ ہلینا‘ہالیڈے گرینجر اورہیلے ایٹ ویل کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور مون پکچرز کے تحت ڈرامہ ‘ایڈونچر اور فینٹسی سے بھر پور یہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں میں دھم مچانے آرہی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
عام تعطیل کا اعلان















































