جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اکشے ‘ایک پیسہ’ نہیں لیں گے

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)اسٹنٹس کے ماہر اور خطروں کے کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار کا شمار بولی وڈ انڈسٹری کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔لیکن خبریں یہ ہیں کہ اکشے اپنی آنے والی فلم ایئر لفٹ کے لیے ‘ایک پیسہ’ نہیں لیں گے، بلکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاوضے کے بجائے وہ فلم کے منافع کا 80 فیصد حاصل کریں گے۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فی الوقت اکشے کے پاس بہت ساری فلمیں ہیں لیکن انھیں ‘ایئر لفٹ’ کی کامیابی کے آثار نظر آرہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ 30 کروڑ روپے کے کثیر بجٹ سے بنائی جانے والی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔یہی وجہ ہے کہ اکشے کمار نے سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے فلم کے معاوضے کے بجائے اس کے منافع کا 80 فیصد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھوشان کمار، نیکھل ایڈوانی اور وکرم ملہوترا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ایئر لفٹ’ ، جس کی ہدایات راجا کرشنا مینون نے دی ہیں، جنوری 2016 میں ریلیز کی جائے گی۔اکشے اس فلم میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک ارب پتی کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کے مرکزی اداکاروں میں نمرت کور کا نام بھی شامل ہے، جو اکشے کی بیوی کا کردار نبھائیں گی۔فلم ‘ایئر لفٹ’ 1990 میں خلیجی ممالک کی جنگ کے پس منظر پر بنائی جائے گی جس میں کویت میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کے انخلا میں حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلات کو اجاگر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…