جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

‘خانوں کو کوئی اکٹھا نہیں کرسکتا’

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ کو ‘میں ہوں ناں’ اور ‘ہیپی نیو ایئر’ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی فرح خان نے انڈسٹری کے خانوں ( شاہ رخ، سلمان اور عامر) کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا ایک ‘مشکل کام’ قرار دے دیا۔کوریو گرافر سے فلمسازی کی طرف سفر کرنے والی 50 سالہ فرح خان نے اب میزبانی کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور ‘فرح کی دعوت’ کے نام سے ان کا ایک شو ہندوستان میں مقبول ہے۔فرح خان سے اکثر یہ فرمائش کی جاتی ہے کہ بولی وڈ کے خانوں (شاہ رخ ، سلمان اور عامر) کو ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کیا جائے۔تاہم فرح نے اس کام کو ‘نہایت مشکل’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ وہ شاہ رخ، سلمان اورعامرکی بہت اچھی دوست ہیں، تاہم وہ انھیں ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کرنے کا وعدہ نہیں کرسکتیں۔فرح کے مطابق ‘خدا بھی انھیں (شاہ رخ، سلمان اورعامر کو) اکٹھا نہیں کرسکتا، لہذا میں بھی اس کی حامی نہیں بھر سکتی’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے 8 سال پہلے تنیوں خانز کو فلم ‘اوم شانتی اوم’ کے ایک گانے کے لیے اکٹھا کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ بھی ممکن نہ ہوسکا۔اور یہ حقیقت ہے کہ شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون کے ایک گانے میں بولی وڈ کی 30 سلیبرٹیز نے حصہ لیا، جن میں اگرچہ سلمان خان بھی شامل تھے، تاہم عامر خان اس موقع پر بھی دستیاب نہ ہوسکے۔تاہم فرح نے ہمت نہیں ہاری اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگر وہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کرنے میں کامیاب ہوگئیں تو یہ زبردست ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگرچہ امکانات کم ہیں لیکن کسی نہ کسی دن میں خوش نصیب کہلاو¿ں گی، لہذا کبھی بھی ‘نہیں’ نہیں کہنا چاہیے’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…