جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

’ہیرﺅ ئن بننے کے لیے 90 کلو کا ہونا پڑا‘

datetime 5  مارچ‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ میں قدم رکھنے یا پھر وہاں قدم جمانے کے لیے فلمی ہیروئنوں میں وزن کم کرنے کا چلن تو عام ہے لیکن بھومی پدنیکر کو ہیروئن بننے کے لیے اپنا وزن بڑھا کر 90 کلو کرنا پڑا۔بھومی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دم لگا کے ہئیشا‘ کی ہیروئن ہیں۔یش راج بینر کی اس فلم میں وہ ایشمان کھرانا کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئی ہیں۔5 سالہ بھومی، یش راج فلمز میں ہی کاسٹنگ کے شعبے سے چھ سال سے وابستہ ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بھومی نے بتایا، ’میں کئی لڑکیوں کا سکرین ٹیسٹ لے چکی تھی لیکن بات بن نہیں رہی تھی تب ڈائریکٹر شرت کٹاریا نے مجھ ٹیسٹ دینے کو کہا۔ میں نے ایسا ہی کیا اور منتخب ہو گئی۔‘یش راج بینر کی فلم میں بھومی ا?شمان ?ھرانا کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئی ہیں۔بھومی پہلے ہی دبلی پتلی نہیں تھی لیکن فلم کے لیے انہیں اپنے وزن میں مزید اضافہ کرنا کر کے اسے 90 کلو تک لے جانا پڑا۔تاہم فلم کی شوٹنگ کے بعد اب انھوں نے اپنا وزن کافی کم کر لیا ہے۔بھومی کا کہنا ہے کہ ’میں کردار کے لیے جیسے وزن بڑھا سکتی ہوں تو ویسے کم بھی کر سکتی ہوں۔ اگر سکرپٹ کے حساب سے ای?سپوز کرنا پڑا تو اس میں بھی کوئی اعتراض نہیں۔‘وہ بتاتی ہیں کہ اپنے وزن کے معاملے میں وہ کبھی بھی احساس کمتری کا شکار نہیں رہیں۔ان کے مطابق، ’میرے گھر والوں نے مجھے اپنے آپ پر فخر کرنا سکھایا۔ ضروری نہیں کہ صرف دبلی.پتلی لڑکی خوبصورت ہو. میں موٹی ہوں لیکن اپنے موٹاپے کو لے کر پریشان نہیں تھی۔ مجھے ہمیشہ سے لگتا تھا کہ مجھ سے خوبصورت کوئی نہیں۔‘یش راج فلمز نے ان کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ کیا ہے۔ بھومی، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی مداح ہیں اور سلمان کے ساتھ فلم کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…