بر طانیہ (نیوز ڈیسک)برطانوی اداکار روان ایٹکنسن نے ایک بار پھر گزشتہ دو دہائیوں کے سب سے مقبول مزاحیہ کردار مسٹر بین کا روپ دھار لیا ہے تاہم مسٹر بین کی واپسی کسی فیچر فلم نہیں بلکہ ایک مختصر سی فلم میں ہو گی۔ روان ایٹکنسن نے برطانیہ کی سب سے مقبول چیریٹی تنظیم کامک ریلیف کے لئے ایک مختصر فلم میں یہ کردار نبھایا ہے۔ اس طرح وہ پورے آٹھ سال بعد پھر سے مسٹر بین کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ اس سے قبل وہ فلم مسٹر بینز ہالیڈے میں یہ روپ لئے سینما گھروں تک پہنچے تھے۔ اس بار مسٹر بین نے چیریٹی مقاصد کے یہ روپ دھارا ہے۔ کامک رییف کے ریڈ نوز ڈے کے لئے انہوں نے مختصر ویڈیو میں کام کیا جس میں انہیں اپنے دوست کی آخری رسومات میں شرکت کرتے دکھایا گیا ہے۔ مسٹر بین اس تقریب میں سیلفیاں بناتے، سروس کے دوران دھاڑیں مار کر روتے اوراپنی روایتی احمقانہ حرکتیں کرتے دکھائی دیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں