جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعدبھارت کا پاکستان پر سب سے خطرناک وار،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت کے بعد آبی جارحیت شروع کر دی‘ بھارت نے دریائے چناب پر پانی روک لیا، مرالہ راوی لنک کینال اور لوئر چناب کینال کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی، پانی کی قلت سے پاکستان میں گندم کی بوائی میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے پر خوفزدہ بھارت پاکستان مخالف سازشوں سے باز نہ آیا زمینی جارحیت کے بعد بھارت آبی دہشت گردی پر اتر آیا ہے اور بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کاپانی روک لیا ہے۔ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف ساڑھے ہزار کیوسک رہ گئی ہے، پانی کی قلت سے مرالہ راوی لنک کینال کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ تین ہفتے قبل خانکی بیراج سے نکلنے والی نہر لوئر چناب کینال کو بھی بند کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تاحال بھارتی آبی جارحیت پر کوئی نوٹس نہیں لیا، پانی قلت میں کمی جاری رہی تو آپر چناب کینال کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔آبی مسائل پر پاکستان کے مختلف شہروں گوجرانوالہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، چنیوٹ ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گندم کی فصل کی بوائی میں تاخیر کا خدشہ بھی ہے۔کسانوں نے دریائے چناب کا پانی روکے جانے پر بھارت کے خلاف حکومت کو عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اجاگر کرنا چاہیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…