اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

عزیر جسوال نے بھی بولی وڈ میں قدم رکھ دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان نے بولی وڈ کو بہت سے باصلاحیت گلوگار دیئے ہیں، جن میں استاد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم سر فہرست ہیں۔ ان ہی میں سے ایک کوک اسٹوڈیو سے شہرتے حاصل کرنے والے ابھرتے ہوئے، پاکستانی گلوکارعزیرجسوال بھی ہیں، جن کا گانا ‘تیرے بن’ سنی لیون کی نئی فلم ‘اک پہیلی لیلا’ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر یہ گانا ریلیز ہوتے ہی بے انتہا مقبول ہوگیا، جس کے بعد ہندوستان کی پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز کے سربراہ بھوشان کمار اور کوریوگرافر احمد خان نے اس گانے کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ ٹی سیریز نے بہت سے یادگار میوزک البمز ریلیز کیے ہیں، جن میں حالیہ ‘عاشقی 2 ‘ ہے، جس نے موسیقی کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔بولی وڈ کے بہت سے پروڈیوسر عزیر جسوال کے اس گانے کے حقوق حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل تھے، لیکن ٹی سیریز اس حوالے سے خوش قسمت ثابت ہوئی۔فلم ‘اک پہیلی لیلا’ کے پروڈیوسر کے بھائی ،کوریو گرافر احمد خان نے گانے کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عزیر جسوال ایک حیرت انگیز سنگر ہیں۔ ان کا گانا ‘تیرے بن’ یوٹیوب پر مقبول ترین تھا اور بہت سے پروڈیوسر اسے حاصل کرنے کے خواہش مند تھے۔احمد خان نے مزید بتایا کہ جسوال نے اس گانے میں تھوڑی سی تبدیلیاں کی ہیں اور اسے فلم کی مناسبت سے دوبارہ گایا ہے۔انھوں نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب میں نے پہلی مرتبہ یہ گانا سنا تو مجھے یقین تھا کہ یہ اس فلم کے لیے بہت زبردست رہےگا، لیکن جب بھوشان نے اسے سنا تو انھیں اس سے محبت ہوگئی اور جیسا کہ انڈیا کے بہت سے پروڈیوسر اس گانے کو خریدنا چاہتے تھے، ہم نے فوراً اس گانے کے مالکانہ حقوق خرید لیے، تاہم اس گانے میں تھوڑی سی ترامیم کی گئیں ہیں تاکہ اسے ‘اک پہیلی لیلا’ کی مناسبت سے بنایا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…