جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کا ڈراپ سین ۔۔۔ عمران اور الطاف حسین کے درمیان کیا چل رہا تھا ؟ کہانی کھل گئی ۔۔ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)عمران فاروق قتل کیس میں خالد شمیم کے بعد محسن علی کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیا جبکہ ملزم محسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق الطاف حسین کی جگہ لینا چاہتے تھے، اس لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انہیں مروا دیا۔عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن نے اعتراف کیا کہ اس نے عمران فاروق کو دبوچا جبکہ کاشف نے اینٹ اور چھری کے وار کر کے انہیںقتل کیا۔عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن علی کے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان کیا جس میں ملزم محسن علی نے قتل کی واردات میں شامل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کے بیان کے مطابق عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم متحدہ کی ٹاپ لیڈر شپ نے دیا، کراچی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ایم کیو ایم کے پرانے کارکن کاشف اور خالد شمیم سے ملاقات ہوئی۔ملزم نے بیان میں کہا ہے کہ کاشف اکثر کہتا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق بانی ایم کیو ایم کی جگہ لینے کی کوشش کر رہا ہے، تمہیں نہیں لگتا کہ اسے مار دینا چاہیے۔ملزم کے بیان کے مطابق ایک دن کاشف نے بتایا کہ اوپر سے حکم ملا ہے کہ عمران فاروق کو مار دو، لندن جا کر عمران فاروق کی ریکی کرنے کی ذمہ داری مجھے دی گئی، برطانیہ بھجوانے کے لیے لندن اکیڈمی آف مینجمنٹ سائنسز میں داخلہ کرایا گیا۔ملزم محسن علی کے مطابق اس نے لندن جا کر عمران فاروق کے گھر اورلندن سیکریٹریٹ کے درمیان ایک گھر میں رہائش اختیار کی اور عمران فاروق کی ریکی کرنے لگا۔ملزم نے بیان میں کہا ہے کہ کاشف کو عمران فاروق کےآنے جانے کے اوقات سے آگاہ کیا،ون پائونڈ شاپ سے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چھریوں کا سیٹ خریدا، کاشف نے چھریاں عمران فاروق کے گھر کے لان میں چھپا دیں، 15ستمبر کی رات کاشف نے کہا کہ ہمیں کل ہی یہ کام کرنا ہے تاکہ 17ستمبر کو بانی قائد کی سالگرہ پر انہیں تحفہ دیا جا سکے۔ملزم کے بیان کے مطابق 16ستمبر کی شام6 بجے کے قریب عمران فاروق کا پیچھا کیا، کاشف نے لان سے چھری نکالی،میں نے عمران فاروق کو سامنے آ کر متوجہ کیا اور اچانک گھوم کر پیچھے سے دبوچ لیا، کاشف نے پہلے عمران فاروق کے گھر کے لان سے اینٹ اٹھا کر ان کے سر پر وار کیا،پھرچھاتی اور پیٹ پر چھریوں کے وار کیے، عمران فاروق ایک دم میرے ہاتھوں میں جھول گئے، چھری قریبی ڈسٹ بن میں پھینک کر ہم اپنے گھر چلے آئے۔واردات کے بعد کاشف نے خالد شمیم کو فون کر کے بتایا کہ ماموں کی صبح ہو گئی ہے، ماموں عمران فاروق کا کوڈ نام تھا جو کاشف نے مجھے بتایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…