بھمبر(آئی این پی) سرکاری دفاتر سے ریکارڈ چوری کرنے ، سرکاری ملازمین کو رشوت دینے کی ریکارڈنگ کرنے کے بعد انکو بلیک میل کرنے والے بین الصوبائی نوسر باز گروہ کا سرغنہ ساتھی اور موبائیل ریکارڈ سمیت پکڑا گیا۔ نوسر باز کے خلا ف تھانہ بھمبر میں مقدمہ درج ساتھی سمیت حوالات بند، مزیدتفیش جاری ۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے سرکاری دفاتر سے ریکارڈ چوری کرنے اور سرکاری ملازمین کو رشوت دے کر ریکارڈ کرنے اور اس کے بعد انکو بلیک میل کرنے والے الصوبائی نوسر باز گروہ کا سرغنہ اظہر قمر ولد قمرزمان، ساتھی علی ولد عنصرمحمو د ساکنان پنجیڑی اور موبائیل فون ریکارڈ سمیت پکڑا گیا ۔ نوسر باز گروہ نے چند روز قبل بھمبر کی مقامی عدالت سے ریکارڈ کی فائل چوری کی اور اس کے بعد ریکارڈ سے متعلقہ کلرک سے بارکینگ شدہ کردی اور ایک لاکھ روپے ڈیمانڈ کردی نوسرباز کلرک کے ساتھ ہونے والی بارکینگ کی ریکارڈ موبائل فون کرتا رہا ۔دفتر سے ریکارڈ فائل غائب ہونے کی اطلاع کلرک نے عدالت کے جج کو دی تو انہوں نے نوسرباز کو بلا کر پوچھ گچھ شروع ، نوسرباز کے موبائیل فون کو چیک کیا گو عدالت کی ریکارڈ فائل کی تصویریں اور کلرک سمیت درجنوں افراد جس میں عورتیں بھی شامل ہیں کے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کی ریکارڈ نگ بھی مل گئی جس کے بعد عدالت کے جج نے نوسرباز اور اس کے ساتھی کو پولیس کے حوالے کردیا اور نوسربازوں کے خلاف مقدمہ تھانہ بھمبر میں درج کروا دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوسرباز گروہ کے دونوں ملزمان کو حوالات بند کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے یاد رہے کہ نوسر باز گروہ نے کچھ عرصہ قبل محکمہ مال کے اہلکار کے ساتھ دوستی لگا کر اس کو کام کروانے کی رشوت دی اور رشوت دینے کی ریکارڈنگ کرلی بعد ازاں محکمہ مال کے اہلکار کو رشوت کی ریکارڈنگ دیکھا کر اس کو بلیک میل کرناشروع کردیا ۔ذرائع کے مطابق اس سے ہزارو روپے بلیک میل کرکے وصول کیے ۔ذرائع کے مطابق نوسرباز گروہ پہلے سرکاری ملازمین سے دوستی کرتا ہے پھر کوئی کام کروانے کی غرص سے رشوت دیتا ہے اور اس کی ریکارڈنگ کرلیتا ہے بعد اس ریکارڈنگ کے ذریعہ پھر اس سرکاری ملازم کو بلیک میل کرکے پیسے وصول کرتے ہیں دوران تفتیش نوسرباز گروہ سے مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے
قومی سرکاری ریکارڈ چوری کر کے بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































