اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ نگار امتیاز عالم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدرمنتخب ہونے پراپنے ردعمل میں تہلکہ خیزانکشافات کئے ہیں ۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ کے صدربننے کے بعد پاکستان کے لئے صورتحال پہلے سے مشکل ہوجائے گی اورامریکہ پاکستان سے مزید ڈورمورکامطالبہ کرے گااورامریکہ بھارت کوپاکستان کی نسبت پہلے سے زیادہ سپورٹ بھی کرے گاجوکہ بھارت کےلئے اہم جبکہ پاکستان کوصرف اب چین کی دوستی ہی کام آئے گی ۔
امریکہ پاکستان سے چین سے دوستی کرنے کوپسند نہیں کرتاہے اوراب ڈونلڈٹرمپ جنہوں نے اپنی صدارتی مہم میں مسلمانوں کے بارے میں جوباتیں کیں اوراب وہ پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کے ذریعے عملی طورپرکردکھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چین ہی واحد ملک ہے جوکہ پاکستان کادوست ہے اوراب امریکہ ڈورمورکامطالبہ توضرور کرے گااورپہلے سے زیادہ کرے گ
الیکن اب چین کی صورت میں پاکستان کوبہت بڑی سپورٹ حاصل ہے ۔جبکہ اب بھارت بھی امریکی زبان بولے گاکیونکہ ٹرمپ کی انتخابی تقاریراوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقاریرمیں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب بھار ت بھی پاکستان پرالزام تراشیوں کاسلسلہ تیزکردے گا۔