پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور(این این آئی) بھارتی شہر کانپور میں ایک بھارتی شہری نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرادیا ،اس کے انوکھے احتجاج پر پولیس نے شہری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ضلع کانپور کے علاقے سیسا ماؤ کا رہائشی 36 سالہ چندرپال سنگھ اپنے گھر کے زائد بجلی اور پانی کے بلوں سے پریشان تھا لہٰذا اس نے حکومت کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کیا۔چندر پال نے اپنے گھر کی چھت پر پاکستانی پرچم لہرا کر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا تاہم وشوا ہندو پریشاد اور بجرنگ دل کے کارکنوں کی جانب سے چندرپال کے گھر کے باہر احتجاج کے بعد مقامی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او سیساماؤ پولیس اسٹیشن دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ چندرپال کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (بغاوت) اور 153(اشتعال انگیزی پھیلانے) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزم کا دعویٰ ہے کہ وہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانا چاہتا تھا تاکہ وہ اپنی حالت زار حکومت کو بتاسکے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم بجلی اور پانی کے زائد بلوں سے پریشان تھا جبکہ خود ملزم کا کہناتھا کہ وہ متعلقہ اداروں کے چکر لگا لگاکر تھک چکا تھا جو اس کی شکایت پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لارہے تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…