اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

معین خان کی معافی کے بعد معاملہ ختم ہوگیا،شہریا ر خان

datetime 3  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) جوا خانہ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان پہلی بار چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی جس میں جواخانے جانے کے سیکیڈل پر چیف سلیکٹر نے شہریارخان کو تفصیلی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر معین خان پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کی اور انہیں جوا خانے اسکینڈل سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران معین خان نے چیئرمین پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ جوا خانے صرف کھانا کھانے گئے تھے تاہم انہیں اس کا علم نہ تھا کہ اسے اتنا اچھالا جائے گا۔بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ کیسینو جانے کے معاملے پر معین خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد معاملہ ختم کردیاگیا ہے،معین خان واپس آسٹریلیانہیں جارہے تاہم وہ چیف سلیکٹرکے عہدے پربرقرار رہیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ملاقات میںمعین خان سے کیسینومعاملے کی وضاحت طلب کی گئی۔ چیف سلیکٹرمعین خان نے ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ بیگم کے ساتھ کھانا کھانے کیسینو گئے تھے۔ شہریار خان نے بتایا کہ معین خان نے تسلیم کیا کہ کیسینومیں کھانا کھانا ان کی غلطی تھی۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ معین خان نے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی،معاملے پرتفتیش کے دوران کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آسٹریلیا کے اکثرریسٹورنٹس میں کیسینوہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…