پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔اہم کھلاڑی ڈراپ ۔۔ ایسا کھلاڑی شامل کہ مخالف ٹیم کے پسینے چھوٹ گئے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے دورے نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کو حتمی شکل دیدی ہے،پی سی بی بائیو مکینک لیب سے ٹیسٹ کلیئر نہ کرنے کے بعد اوپنر محمد حفیظ کے ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں،سلیکشن کمیٹی نت ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں مزید اوپنر شرجیل خان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو شامل کر نے کی منظوری دیدی ہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم چار اور پانچ نومبر کی درمیانی شب دبئی سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ منیجر وسیم باری نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں کیلئے پاکستانی ٹیم کوحتمی شکل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم انتظامیہ 17 کھلاڑیوں کو لے جانا چاہتی ہے۔ حفیظ جو پراسرار انداز میں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔وہ فیصلہ کن میٹنگ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی بایو میکنکس لیبارٹری میں محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں حفیظ ناکام رہے جس کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم میں واپس نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا۔شرجیل خان کو ٹیسٹ اوپنر کی حیثیت سے گروم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سمیع اسلم اور اظہر علی کے ساتھ شرجیل کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ذوالفقار بابر ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہوگئے تھے لیکن اب مصباح الحق نے کہا کہ مجھے تین اسپنرز چاہئیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت کرنے والے 15 کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان سے شرجیل خان اور محمد رضوان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم چار اور پانچ نومبر کی درمیانی شب دبئی سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ منیجر وسیم باری نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…