بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم نوازشریف کے گھر کے گھیراﺅکے اعلان پر ہنگامہ،عمران خان کے گھر کا تین دن سے محاصرہ مگر ۔۔۔! افسوسناک ریکارڈ بن گیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گھرگھرہوتاہے چاہے کسی امیرکاہویاکسی غریب کا۔لیکن اب معاملے دوبڑی جماعتوں کے رہنمائوں کے گھرو ں کاہے توکچھ روزپہلے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کے گھرجاتی امرا(رائےونڈ) کے محاصرے کااعلان کیاتھاتواس موقع پراپوزیشن جماعتو ں نے صرف اس بناپرعمران خان کاساتھ دینے سے انکارکردیاتھاکہ وزیراعظم کے گھرکاگھیرائوکرنااخلاقی طورپرٹھیک نہیں اوراپوزیشن جماعتوں نے بھی اس کی شدید مخالفت کی تھی اورمیڈیانے بھی اس معاملے کوخوب اچھاتھاکہ کسی کے گھرکامحاصرہ کرنااخلاق کے دائرے سے باہرہے جبکہ ن لیگی رہنمائوں نے اس اعلان کواعلان جنگ سمجھااوروفاقی سے لیکرصوبائی ن لیگی وزرااوررہنمائوں نے میڈیاکے ذریعے عمران خان اورتحریک انصاف کی قیادت پرسخت حملے کئے ۔کئی بڑے بڑے صحافتی پنڈتوں نے بھی اس کی مخالفت کی تھی جس پرعمران خان نے رائے ونڈمیں وزیراعظم کے گھرکامحاصرہ کرنے کااعلان واپس لے لیااوررائے ونڈمیں ایک جلسہ کردیاجبکہ دوسری طرف جب تحریک انصاف نے دونومبرکودھرنے کااعلان کیاتوساتھ ہی وفاقی حکومت نے عمران خان کے بنی گالہ میں گھرکے جانے والے راستے بندکردیئے اتناہی نہیں بنی گالہ میں عمران خان کے گھرکے بیرئئرزتک چھوٹی رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ عمران خان کے گھرآنے والے دوسرے راستوں پربڑے بڑے کنٹینرزلگارکھے ہیں اورتحریک انصاف کے کئی رہنمائوں کوجاتے ہوئے ان کوروکابھی گیااورپولیس نے بھی دل کھول کرعمران خان کی رہائش گاہ کے باہرآنے والی تحریک انصاف کی کارکن خواتین کے ساتھ اچھاسلوک نہیں کیااورتحریک انصاف کے کارکنوں پرلاٹھی چارج بھی کیااورساتھ ڈنڈوں کابھی آزادانہ استعمال کیاتھابلکہ بنی گالہ میں کھاناجانے سے بھی روک گیااس وقت کسی بھی میڈیاہائوس یاکسی بھی بڑے تجزیہ نگارنے اس بات کی مذمت تک نہ کی بنی گالہ میں بھی عمران خان کاگھرہے اوران کاگھربھی اسی طرح ان کی عزت ہے جس طرح کہ وزیراعظم کاجاتی امراوالاگھرلیکن میڈیاکے اس دہرے معیارپرعوام حیران ہیں ۔

fciasdbhasdhas by minahilsheryar



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…