ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرویز رشید کا استعفیٰ کس کے حکم پر لیاگیا؟ کہانی صرف اتنی سی نہیں بلکہ ۔۔۔شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کو پتا ہے کہ پرویز رشید کا استعفیٰ کس کے حکم پرہوا ٗحکومت اس معاملے پرپردہ پوشی کر رہی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ 20دن خاموشی کے بعد استعفیٰ کا فیصلہ کیا گیا ہے،کہانی یہاں تک محدود نہیں ، تانے بانے کہیں اور ملتے ہیں ٗ یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جسے حکومت کی طرف سے چھپایا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے راستے نہ کھولے تو پھر پی ٹی آئی نہیں خیبر پختونخوا کے عوام ان سے جواب لے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چھوٹا سا ٹولہ اقتدار کو طول دینے کیلئے دیوار کھڑی کر رہا ہے ٗحکومت منت ترلے کر کے مہلت مانگ رہی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں عملی طور پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہی ۔ ’’حکومت رات تک تمام راستے کھول دے‘‘اگر عوام ہمارے ساتھ نہیں تو راستے کھول کر دیکھ لیں ۔ راستے نہ کھولے گئے تو ہماری قیادت موٹر وے پر جائے گی ۔اگر راستہ نہ کھلا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔شاہ محمود قریشی نے حکومت سے سوال کیا کہ آپ کو راستے بند کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ سندھ کو بھی پنجاب سے کاٹا جارہا ہے،کیا دفعہ 144سرف پی ٹی ائی کیلئے ہے ؟انتظامیہ نے جگہ جگہ کنٹینرزلگاکرسڑکیں بلاک کیں۔چھوٹے صوبوں کااحساس محرومی بڑھ رہاہے ۔ کے پی کے حکومت نے وفاق سے راستہ کھولنے کی اپیل کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چھوٹا سا ٹولہ اقتدار کو طول دینے کیلئے دیوار کھڑی کر رہا ہے ٗحکومت منت ترلے کر کے مہلت مانگ رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…