اسلام آباد (این این آئی)جنگل میں منگل،تحریک انصاف کے کارکن بنی گالہ کے جنگل میں کیا کررہے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات- بنی گالہ میں ڈیرے ڈالے تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے خیمے ٗ بستر اور کمبل پہنچا دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کے باہر کئی کارکنوں نے ڈیرے ڈال دئیے ٗ کارکنوں کیلئے ٹینٹ، بستر اور کمبل دو گاڑیوں پر لائے گئے ٗایک تندور بھی بنی گالہ پہنچا یا گیا جس پر ہفتہ کو روٹیاں لگا ئی گئیں ذرائع کے مطابق احتجاج کے دور ان ہفتہ کی صبح کارکنوں نے گرم پانی اور شیمپو کی فرائش کر دی جس کے بعد ایک کارکن نے بتایا کہ ہمیں شیمپو دی گئی ہے ادھر سردی سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی کی کئی خواتین لکڑیاں جلا کر آگ تاپتی رہیں۔