اسلام آباد/دبئی (آئی این پی)پرویزرشید کی جبری رخصت،خواجہ آصف نے حیرت انگیز اعلان کردیا،وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف فیملی کے ہمراہ ایک روزہ نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے،(آج)اتوار کو واپس آجائیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فیملی کے ہمراہ نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ جبکہ وزیردفاع کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی آئے ہیں ،(آج)اتوار کو وطن وآپس آجاؤں گاوزیردفاع خواجہ آصف نے ملک سے فرارہونے کی خبروں کومستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی گیاہوں،کل وطن واپس آجاؤں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا کہناہے کہ وہ دبئی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کل واطن واپس آجائینگے۔