اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق خواجہ آصف اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع اپنی فیملی کے ہمراہ دوبئی روانہ ہو گئے ہیں ۔ یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ وہ دبئی پہنچ کر استعفیٰ دے دیں گے ۔رابطہ کرنے پر خواجہ آصف نے بتایا کہ وہ دبئی شادی میں شرکت کے لئے گئے ہیں اور کل پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو ان کے عہدے ہٹا دیا گیا ہے ، تفصلات کے مطابق وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کوان کے عہدےسے فارغ کر دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ چندروز قبل سینئر صحافی و تجزیہ نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں زکر کیا تھا کہ حکومت کچھ وزیروں اور بیورو کریٹس سمیت 4سے 5لوگوں کو برطرف کر سکتی ہے ۔واضح رہے کہ کہ یہ برطرفی سرل المیڈا کو سٹوری لیک کرنے کے بعد دیکھنے میں آئی ہے