اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کا ڈروطیارہ سرگودھا میں میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق سردگودھا میں پاک فضائیہ کا ڈورن طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ کنٹرول روم سےرابطہ منقطع ہونے پر ڈرون طیارہ کھیتوں میں گرا ، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تحصیل پروا میں موسم کی خرابی کے سبب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور اس کا معاون جاں بحق ہوگئے تھے۔پاک فضائیہ کا میراج طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک موسم کی خرابی کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے علاقے میران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اور حادثے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت معاون بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں بارش اور ڑالہ باری جاری تھی اور ممکنہ طور پر طیارے پرآسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں طیارے کو آگ لگ گئی اور اس کے ٹکڑے دور دور تک بکھر گئےتھے۔
ے۔
پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں