چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دکھڑ کے پیش نظر کوئٹہ چمن شاہراہ پردھرنادیاہے جس کے باعث نیٹو سپلائی معطل ہو گئی
۔تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر جنگ پیر علی زئی کے مقام پر دھرنا دیدیاہے جس کے باعث نیٹو سپلائی معطل ہو گئی ہے اور شدید ٹریفک جام ہے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے تشدد کے پیش نظر اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیدیاہے تاکہ اسلام آبادمیں ہونے والے 2نومبرکے احتجاج میں مزید قوت پیداہو۔
تحریک انصاف کادھرنا،نیٹوکی سپلائی سروس معطل

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں