بنی گالہ بند۔

27  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پراسلام‌ آباد پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پراسلام‌ آباد پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیںاور اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کی تیاریاں بھی مکمل ہیں ۔عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب جانے والے راستوں پر بلاکس رکھے جا رہے ہیں۔ عمران خان کو ممکنہ طور پر ان کے گھر میں ہی نظر بند کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ عمران خان کل لال حویلی جلسہ میں شرکت نہ کرسکیں جس کے پیش نظربنی گالہ کی طرف جانے والے راستوں کوبندکرناشروع کردیاگیاہے اورکنینٹرزبھی لائے جارہے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص یاگاڑی یہاں داخل ہوسکے ۔

ادھروزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 2نومبر کو لاک ڈاﺅن کی صورت میں عمران خان کو بھی نظر بند یا گرفتار کر سکتے ہیں ، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا،اسلام آباد میں کنونشن نہیں لاک ڈاﺅن کی منصوبہ ہورہی تھی۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا اس لئے عمران خان کو نظر بند یا گرفتار کیا جا سکتا ہے ، 2

نومبر کو لاک ڈاﺅن کی صورت میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا یوتھ کنونشن نہیں دارالحکومت لاک ڈاﺅن کی منصوبہ ہو رہی تھی ، اسلام آباد بند کرنے سے ملک کو نقصان ہو گا اس لئے یہ فیصلے پولیس کی جانب سے کاروائی شہر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر گی گئی ہے ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن نہیں بلکہ شہر اقتدار کو بند کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی ،اسلام آباد بند کرنے سے ملک کو بہت نقصان ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…