بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف نے 82ہزار نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان کر دیا، کس محکمے میں بھرتیاں کی جائیں گی ؟

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو 82 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔ 82 ہزار اساتذہ صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں تعینات کیے جائیں گے۔ اساتذہ کی بھرتی گریڈ 9، 14 اور 16 میں کی جائے گی۔ اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے کام بھی شروع کردی۔‎
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ کئی ہفتے سے ورکنگ باونڈر ی اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بھارتی فورسز کی جانب سے 25اور26اکتوبرکو ورکنگ باونڈر ی کے چپراڑ اورہرپال سیکٹر جبکہ لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔بھمبر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 2شہری شہید جبکہ 9زخمی ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…