اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملے کے بعد بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا واسع نے بھی سوال اٹھا دیا۔انہوں نے کہاکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد کیڈٹس کو کس نے واپس بلایا؟ وزیر اعلیٰ نے وعدے کے باوجود دیوار کیوں نہیں بنائی؟
کسی کی جان گئی مگر آپ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ 61 جوان لاشے اٹھائے گئے۔
درجنوں زخمی ہوئے۔ ایسا کیوں ہوا؟ بلوچستان کے سیاستدان بھی پوچھ رہے ہیں۔مولانا واسع نے یہ سوال بھی حکومت سے پوچھا کہ آئی جی نے کھلے جلسے میں سی ایم سے دیواریں بنانے کا مطالبہ کیا، پھر اب تک دیواریں کیوں نہیں بنائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ اس سوال کا جواب بھی بلوچستان حکومت کو دینا ہو گا کہ کوئٹہ میں وکلاء کے قتل عام کی تحقیقات کیوں مکمل نہیں ہو سکیں؟ کون سی مصلحتیں ہیں؟ کوئی تو ہو جو ہمیں بتائی جائیں ۔