اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا حکم،چند ہی گھنٹوں میں حکومتی موقف میں حیرت انگیز تبدیلی،نیا اعلان کردیاگیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین مترکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا کہ شیخ رشید کو لال حویلی نہیں بلکہ اس کے ساتھ منسلک جگہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے،محکمہ اوقاف نے شیخ رشید کی لال حویلی سے متصل جگہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 15 روز میں خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔محکمہ اوقاف کی جانب سے شیخ رشید کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ لال حویلی سے متصل جگہ غیر قانونی اور تجاوزات میں شامل ہے اس لئے اسے خالی کیا جائے، لال حویلی کے ذمہ رقوم بھی ادا نہیں کی جا رہیں ٗاگر 15 روز میں کوئی قابل اطمینان جواب داخل نہ کرایا گیا تو لال حویلی کو خالی کرا لیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مترکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا کہ شیخ رشید کو لال حویلی نہیں بلکہ اس کے ساتھ منسلک جگہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس پر انہوں نے ناجائز قبضہ کیا۔صدیق الفاروق نے کہا کہ شیخ رشید نے لال حویلی سے منسلک متروکہ وقف املاک بورڈ کی جگہ پر قبضہ کیا ہماری جگہ ناجائز

طور پر حویلی میں شامل کی گئی، ان کے زیر قبضہ ہال اور کمرے ناجائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے 10 مرلے پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے جن میں 5 مرلے کا ہال اور 6 دکانیں شامل ہیں اور دکانوں کے کرایہ داروں کو بھی جبری نکال دیا گیا تھا جبکہ شیخ رشید اور ان کے بھائی نے جگہ الاٹ کرنیکی درخواست بھی دی جسے مسترد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے زیر قبضہ کروڑوں روپے کی سرکاری زمین ہے جس پر پرویز مشرف کے دور میں اقتدار کے نشے میں قبضہ کیا گیا، اسے خالی کرانا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر نے پارلیمنٹ کے دئیے اختیارات کے مطابق فیصلہ سناتے ہوئے اس قبضہ کو ناجائز قرار دیا ہے۔دوسری جانب شیخ رشید کا محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری نوٹس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ 28 تاریخ کو لال حویلی میں ایک بڑا سیاسی شو ہونے جا رہا ہے جس میں عمران خان اور طاہر القادری بھی شریک ہوں گے، سیاسی شو کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ

انہیں جاری کیا گیا نوٹس بلا جواز ہے، وہ کسی نوٹس کو نہیں مانتے اور نہ ہی لال حویلی خالی کریں گے کیونکہ یہ حویلی ان کے آباؤ اجداد کی نشانی ہے، کل پریس کانفرنس کر کے اس حوالے تمام تفصیلات کو آگاہ کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…