منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کے ہاتھ میں کس چیز کی لکیر نہیں ہے ؟ سیاسی نجومی نے حیرت انگیز پیشن گوئی کر دی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی(آئی این پی )وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہوں گے اور مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملے گا لیکن عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں حکومتیں اکتوبر اور نومبر میں گرتی ہیں لیکن اس بار جمہوریت کو خطرات نہیں ہیں،نومبر کے مہینے میں سیاسی اور غیر سیاسی اہم عہدوں پر تبدلیاں ہوں گی، آئندہ انتخابات 2018 میں ہوں گے اوراس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملے گا لیکن عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے۔ ایم کیوایم لندن کتنا بھی زور مارلے ان کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل صرف ایم کیوایم پاکستان کا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کریں گے اور اس کا مقصد بڑی گڑبڑ ہے، ان کا اسلام آباد دھرنے میں شامل ہونا کسی اشارے کا نتیجہ ہے۔ سانحہ کارساز کی تحقیقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کی تحقیقات میں اس وقت کے وزیراعلی اور میئر کراچی کو شامل تفتیش کیا جائے کیونکہ دونوں اہم شخصیات کو شاملِ تفتیش کئے بغیر تحقیقات شفاف ہونا ممکن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…