نوازشریف ملک کیلئے سکیورٹی رسک،سانحہ کوئٹہ میں کون ملوث ہے؟تحریک انصاف کاسنگین الزام

26  اکتوبر‬‮  2016

لاہور(این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک کے لیے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں ، سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے سانحہ میں شہید ہو نے والے خاندانوں کے غم میں پی ٹی آئی بر ابر کی شریک ہے ،بلوچستان میں حکومت نام کی کو ئی چیز نہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ ناقص سیکورٹی کا نتیجہ ہے اس کی فوری تحقیقات کر وائی جا ئیں ،نواز حکومت اپنے آپ کو بچانے میں مصروف ہے جبکہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کر م پر چھوڑ دیا گیا ہے، کوئٹہ پولیس ٹرنینگ سنٹر پر بد تر ین دہشت گر دی کا واقعہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ،نوازحکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔نواز شریف کا یار مودی پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے تمام ثبو ت ہو نے کے با وجود نواز شریف مودی کے خلاف آواز بلند نہیں کررہے ۔پی ٹی آئی جب بھی نواز شریف کے احتساب سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کرتی ہے تو مودی لائن آف کنٹرول پر ٹنیشن اورپاکستان میں دہشت گردی کے حملے کروادیتے ہیں ۔نواز شریف اورُ ا ن کے درباری سُن لیں کہ انہیں مودی بھی احتساب سے نہیں بچا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مودی کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے ،2نومبر کا احتجاج اور پیدل لانگ مارچ پانامہ چوروں کے احتساب اور کرپشن کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔2نومبر کو اگر حکومت نے ریاستی تشدد کیا تو پورے ملک میں دمادم مست قلند رہو گا ۔رہنماوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…