بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ٹریکٹرٹرالی کہنامہنگاپڑ گیا،معاملہ ایک اوراہم جگہ پہنچ گیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی رہ نما شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر خواجہ آصف کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے پارلیمنٹ اجلاس میں ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، شیریں مزاری کے وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ یہ ہتک عزت کا معاملہ ہے،خواجہ آصف نے خاتون رکن قومی اسمبلی کی ذات پر حملہ کیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر قومی اسمبلی کو خواجہ آصف کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا جائے، خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت کے لیے نا اہل قرار دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن بھجوانے کا بھی حکم دیا جائے،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے 8جون کو قومی اسمبلی اجلاس میں میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، خواجہ آصف نے سپیکر کو مخاطب کر کے کہا ’’اے ٹریکٹر ٹرالی نوں وی چپ کرواؤ ذرا‘‘درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یہ الفاظ ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے اور اس کی وڈیوز سوشل میڈیا پر بھی دستیاب ہیں۔ میں وزیر قانون ،وزیر دفاع خواجہ آصف، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر پارلے مانی امور کو فریق بنایا گیا ہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…