اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کو دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے 46 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی، پولیس نے شرکا کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ سے 46 کروڑ روپے طلب کیے تھے۔اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے دو نومبر کے اسلام آباد دھرنے کے شرکا کو روکنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔پولیس نے اپنی حکمت عملی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ زون مکمل سیل ہوگا، دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شرکا کو روکنے کے لیے داخلی و خارجہ راستوں پر کنٹینر لگائے جارہے ہیں ،دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے پولیس نفری اسلام آبادپہنچنا شروع ہوگئی ہے۔