اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے سینئرقانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم ہائوس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س میں ہواہے اوراس اجلا س میں وزیراعظم کے ساتھیوں کایہ کہناتھاکہ حکومت کو فوج سے زیادہ سپریم کورٹ سے خطرہ ہے۔یکم نومبرکوسپریم کورٹ کامزاج دیکھ کرلائحہ عمل مرتب کیاجائیگاجبکہ ایک اوررہنماکی تجویز تھی کہ چیف جسٹس کے گزشتہ چندروزکے ریمارکس دیکھتے ہوئے انہیں بنچ سے الگ کرنے کی درخواست دے دینی چاہئے لیکن اجلاس کے شرکاءکی اکثریتی رائے تھی کہ حکومت کواس نازک موقع پرعدالتی محاذآرائی سے گریزکرناچاہئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کوبتایاگیاکہ طاہرالقادری سے ایک دفاعی تجزیہ کارنے ملاقات کی تھی جس نے انہیں یہ پیغام دیاکہ موجودہ احتجاج میں شرکت عمران خان نہیں بلکہ ملک بچانے کے مترادف ہے ۔شیخ احسن الدین نے مذکورہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے حوالے سے خبرسوشل میڈیاپربھی شیئرکی ہے ۔آن لائن نے شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سے رابطہ کرکے اس کی صداقت بارے جانناچاہاتوانہوںنے کہاکہ آپ میری طرف سے یہ خبرجاری کردیں میں اس کوقبول کروں گا۔