کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پولیس ٹرینگ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ تربیتی سینٹر کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ جبکہ سینٹر کے اندر داخل ہونے والے حملہ آوروں نے چادر اوڑھ رکھی تھی۔ جبکہ پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ٹریننگ سینٹرکے اندرتین دھماکے سنے گئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد ٹریننگ سنیٹرمیں گھس گئے اورفائرنگ شروع کردی اوروقفے وقفے سے فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔جبکہ پاک فوج نے اپنی کارروائی شروع کردی ہے اوردہشتگردوں سے مقابلہ جاری ہے ۔