بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخواپولیس چھاگئی،پشاورمیں جلائی گئی تین خواتین کے قتل کا ڈراپ سین،معاملہ افغانستان تک جاپہنچا،ملزم گرفتار

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاورکے علاقہ تہکال میں جلائی گئی تین خواتین کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے جلائی گئی خاتون کے بھائی کو طورخم سے گرفتار کرلیا جبکہ اعلی حکام نے واقعہ کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیدیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تہکال میں جلائی گئی تینوں خواتین کی شناخت ہوگئی جس میں ڈسکو کی اہلیہ مسماۃ حسن بانو اور اسکی دو بیٹیاں شامل ہیں پولیس کے مطابق ڈسکو کا تعلق افغانستان سے ہے اور افغان باشندے کی حیثیت سے پشاور میں قیام پذیرتھاا پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گاڑی قبضہ میں لی اور مسماہ حسن بانو کا بھائی جس کا نام پوشیدہ رکھا گیا ہے کو طورخم سے گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ قتل کا منصوبہ میں خاتون سمیت پانچ افراد ملوث ہے اور اسکی بہن اوربھانجیاں ٹھیک نہیں اور ڈسکو انہیں افغانستان لے جانا چاہتاتھاا لیکن جب بھی ان سے بات کی جاتی وہ ٹال دیتی 17اکتوبر کو ڈسکو نے اپنے دو بھائیوں اور خاتون کے ساتھ ملکر انہیں قتل کرنا کا منصوبہ بنایا ۔قتل کے منصوبے میں ڈسکو کے دوبھائی حبیب اللہ اور عزیز اللہ بھی شامل ہے جو ڈسکو سمیت اب افغانستان فرار ہوگئے ہیں ملزمان نے پہلے تینوں کو نشہ آور اشیا دی اور پھرازار سے پٹرول لا کر انہیں جلا دیا۔واقعے میں ایک خاتون بھی ملوث ہیں پولیس کے مطابق خاتون اب افغانستان فرار نہیں ہوئی جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ انکے موبائل کاتمام ڈیٹا حاصل کرلیاگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…