اسلام آباد (این این آئی)منتخب اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے بنایا گیا الیکشن کمیشن کا پولیٹیکل فنانس ونگ قیام کے 2 سال بعد بھی فعال نہیں ہو سکا ہے۔ن
جی ٹی وی کے مطابق 2014ء میں منتخب اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے ونگ قائم کیا گیا تھا تاہم اس کیلئے نہ تو قانون سازی ہو سکی اور نہ ہی اسے فعال کیا جا سکا رپورٹ کے مطابق گریڈ 19 کے افسر کو ونگ کی سربراہی صرف تین ماہ کیلئے دی گئی تھی اور 1174 اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے صرف ایک افسر مقرر کیا گیا