جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے تو ۔۔۔! شریف خاندان نے حیران کن آفر کردی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر وزیر اعظم بننے کا اتنا شوق ہے تو میں ان کو اپنے پیسوں سے شیروانی سلوا دیتا ہوں،عمران خان جہاں سے گزریں گے وہاں وزیر اعظم کے نعرے لگوا دوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 2 نومبر کو کچھ نہیں ہوگا ، ہم پہلے بھی سرخرو ہوئے تھے انشا اللہ اب بھی کامیاب ہوں گے ،پی ٹی آئی کو دھرنو ں او راحتجاج کے سوا کچھ نہیں آتا ، عمران خان نے پہلے بھی قوم کے 126 دن ضائع کئے اور اب دوبارہ چینی سرمایہ کاری کے ذریعے بننے والے سی پیک منصوبے کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ا نہوں نے کہا عوام باشعورہیں وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے قرضہ معاف کروانے والے جہانگیر ترین ، قبضہ گروپ علیم خان کو خوب پہنچاتے ہیں ، عوام احتساب ضرور کریں گے لیکن یہ احتساب 2018 کے عام انتخاب میں ہوگا او رانشا اللہ دوبارہ مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ ملے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…