پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ نے سکول میں بچوں اور بچیوں کو کیا سکھانے کی اجازت دیدی؟

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے تعلیمی اداروں میں رقص پرپابندی کا نوٹیفکیشن مسترد کردیاہے، جماعت اسلامی نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ انتہاپسند ڈکٹیشن نہ دیں۔نوٹی فکیشن جاری کرنے والے کے خلاف کارروائی ہوگی۔سندھ کے اسکولوں میں موسیقی اور رقص کی تعلیم پر پابندی کے نوٹی فکیشن کو وزیراعلی مراد علی شاہ نے مسترد کردیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ انتہا پسند انہیں ڈکٹیشن مت دیں۔۔ موسیقی اور رقص لبرل معاشرے کا حصہ ہے۔وزیراعلی کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترقی پسند ایجنڈے کو ہائی جیک نہیں ہونے دیا جائے گا، ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سندھ کی حکومت اقدامات کرتی رہے گی۔ جس نے بھی نوٹی فکیشن جاری کیا،اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ دودن پہلے سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پرائیوٹ اسکولز کے ڈائریکٹر جنرل منسوب صدیقی نے نجی اسکولوں میں رقص سکھانے کی پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔اس تنازع کا آغاز پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے صوبائی وزیرتعلیم کو اسکولوں میں رقص پر پابندی کے لیے لکھے جانے والے ایک خط سے ہوا تھا۔دوسری جانب جماعت اسلامی نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلی سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص سکھانے کی اجازت دینے پر جماعت اسلامی نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ زبردستی ایجنڈا مسلط کرنا انتہاپسندی ہے، مراد علی شاہ معافی مانگیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…