اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وقت کے ساتھ تبدیل ہونا وقت اور دنیا میں آگے بڑھنے کا تقاضا ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کبھی خود کو تبدیل ہوتا نہیں دیکھ سکتے ۔ ایسا ہی ایک قبیلہ پاکستان میں بھی رہتا ہے جوگشتہ دو ہزار برسوں سے پہاڑوں میں آباد ہے ۔پاکستان اور تاجکستان کی سرحدوں کے اندر علاقے کو واخان کوریڈور کہا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ قبیلہ گزشتہ دو ہزار برس سے پہاڑوں میں آباد ہے۔ یہاں کا رہائشی قبیلہ 12 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ ان میں سے بیشتر کو کچھ خبر نہیں کہ نائن الیون کب ہوا، طالبان کون ہیں اور افغانستان پر امریکی افواج کب اور کیوں حملہ آور ہوئیں؟