جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ہالی ووڈ اداکارہ کا ڈیڑھ لاکھ ڈالر مالیت کا لباس مل گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2015 |

لاس اینجلس(نیو ز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ لوپیتا نیونگو کے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے لباس کو چوری کرنے والے نے اس میں جڑے موتی نقلی ہونے کی وجہ سے واپس لوٹا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں آسکر ایوارڈز کے دوران ہالی ووڈ کی اداکارہ لوپیتا نیونگو کا پہنا ہوا لباس ان کےکمرے سے اس وقت چوری ہوا تھا جب وہ اپنے کمرے میں موجود نہیں تھیں۔ ڈیڑھ لاکھ ڈالر مالیت کے اس لباس کو ملبوسات بنانے والے بین الاقوامی ادارے کیلون کلائن کے لئے عالمی شہرت یافتہ فرانچیسکو کوسٹا نے تیار کیا تھا۔ اس لباس میں 6000 قدرتی سفید موتی جڑے ہوئے تھے۔واقعے کے کچھ روز بعد چور نے معروف فلمی جریدے ٹی ایم زی کو فون کرکے لباس کے بارے بتادیا، اس کا کہنا تھا کہ لباس میں لگے تمام موتی نقلی ہیں اس لئے وہ اسے واپس کرہا ہے، ٹی ایم زی کی انتظامیہ نے پولیس کو چور کی بتائی ہوئی جگہ کی نشاندہی کی جہاں سے اسے بازیاب کرالیا گیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…